مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور حزب اختلاف کے رہنما لیبرمین نے صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرٹزی ہالیوی کے استعفے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نتن یاہو اور کابینہ کے دیگر ارکان سے بھی استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد میں وزیر اعظم اور کابینہ کے دیگر ارکان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نتن یاہو اور کابینہ کے ارکان کو اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور اپنے عہدے چھوڑ دینے چاہییں۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ہرٹزی ہالیوی نے وزیر جنگ یسرائیل کاتز کو اطلاع دی تھی کہ وہ قبل از وقت اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
جنرل ہالیوی نے 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن میں ناکامی کو اپنی سبکدوشی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کی صبح میری قیادت میں فوج اپنے مشن میں ناکام رہی۔
آپ کا تبصرہ